آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پانے کی خبر پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا نمایاں تیزی کے ساتھ آغاز ہوا ہے،کاروبارکا آغاز 1300 پوائنٹس کی تیزی کےساتھ ہوا،جس کے بعد مارکیٹ میں 117000 اور 118000 پوائنٹس کی دو حدیں ایک ساتھ بحال ہوگئی ہیں۔
اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پانے کی خبر پر مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا امکان ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ سولہ ہزار چھ سو تیتیس پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔