ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کے ہوبازی منسلک ادارے اپناکام یکسوئی سےسرانجام دے رہےہیں، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیاگیا۔
کراچی میں پاکستانی ایرلائنز سے متعلق برطانوی اجازت نامے کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سےکوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان کےہوا بازی سے منسلک تمام ادارے ان کیساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں، پاکستان کے ہوا بازی منسلک ادارے اپنا کام یکسوئی سے سرانجام دے رہے ہیں،اس سلسلے میں چہ میگوئیاں اور قیام آرائی سے گریز کیا جانا چاہئے۔