اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقررکرنے کی استدعا کردی۔ درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس پچیس مارچ کو سماعت کے لئے مقرر تھا ۔ مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے ۔ عدالت نے مختصرکاز لسٹ کی وجہ سے سزا معطلی کی درخواستیں عید کےبعدتک ملتوی کر دیں ۔
بشریٰ کی عمر چون سال اور وہ ہاؤس وائف ہیں ۔ ان کی سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کیلئے مقررکی جائے۔