ایبٹ آباد میں عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ اور پریشر ہارنز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سجیکوٹ آبشار پر تیراکی اور بغیر لائف جیکٹس کے کشتی رانی پر بھی پابندی ہوگی۔
مزید برآں، ڈولی لفٹ، کیبل کار اور چیئر لفٹ کے استعمال کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اور بغیر سرٹیفکیٹ ان سہولیات کے آپریشن پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ پابندیاں 30 مارچ سے 5 اپریل 2025 تک نافذ العمل رہیں گی۔