بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہوں۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق کرکٹریاردیک پانڈیا کےسابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نےحال ہی میں اپنی سالگرہ کےموقع پر بھارتی میڈیا سےخصوصی گفتگوکی ہے،جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ نئی زندگی کی شروعات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
نتاشا اسٹینکووچ نےزندگی میں ایک بار پھر نئی شروعات کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے سال میں نئےتجربات کے لیے تیار ہوں،اگرمیری زندگی میں ایسا موڑ آتا ہےتو میں اسےکھلےدل سے قبول کروں گی۔