آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں۔
اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کےدرجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین،وزیراعظم شہبازشریف نےآرمی چیف کی والدہ کےانتقال پراظہارافسوس کرتےہوئےکہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔