عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 9 مئی گندے لوگوں کا پروگرام تھا، ہم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھے، آج بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
راولپنڈی میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سابق وفاقی وزیر کی رہائش گاہ لال حویلی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس کے دوران سربراہ عوام مسلم لیگ خود ’ کالا کوٹ ‘ پہن کر عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گئے pic.twitter.com/phBEkoy6qX
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 30, 2023
کیس کی سماعت کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس وقاص رؤف نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، میں تینوں کیسزمیں بے گناہ ہوں، میرا 30 کلو وزن کم ہوگیا، آج کالج کا کوٹ پہنا ہے، صحت خراب ہے، ابھی رپورٹس آنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 5 اکتوبر کے کیس میں میری گرفتاری مطلوب ہے، میرے ڈرائیور کو اٹھانے کے بجائے مجھے تھانے بلائیں، گرفتاری مطلوب ہے تو فون کریں میں آجاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) انٹرسروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) ندیم انجم ہماری شان ہیں، جنرل عاصم منیر میرے شہر کی عزت اور عظیم سپہ سالار ہیں، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔
انکا کہنا تھا کہ چِلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے خلاف راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر میں ہی الیکشن لڑوں گا ، میرے بھیتجے راشد شفیق کے والد کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو