مولانا حامد الحق شہید کے بیٹے عبد الحق ثانی نے صوبائی حکومت کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مرکزی امیر جے یو آئی ( س ) عبد الحق ثانی کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا واقعہ پیش آیا جس پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بھی بے بسی کا اظہار کیا ہے لیکن اب تک ہمیں انصاف نہیں ملا ہے۔
عبد الحق ثانی کا کہنا تھا کہ ہماری اتنی قربانیاں ہیں مگر ریاست ہمیں انصاف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمیت علماء اسلام س کا پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور اب تو عوام کی ہمدردی ہمارے ساتھ ہیں، مستقبل میں عملی سیاست میں آنے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور عید کے بعد جماعت کو مزید مضبوط کرنے کی تیاری کریں گے۔