بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے، شہداء میں نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا ہے۔
صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشتگرد ترقی کاعمل روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔