پشاور خیبر روڈ کے ریڈ زون میں کچہری گیٹ کے سامنے فائرنگ سے زیر حراست ملزم اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ریگی میں قتل کے مقدمے میں گرفتار شخص کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کیا جارہا ہے تھا کہ کچہری گیٹ کے باہر تاک میں موجود شخص نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے ملزم اور اس کے ساتھ موجود پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔دونوں کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔