خالصتان کے قیام کیلئے 23 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں خالصتان تحریک کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد ہوگا۔
تمام سکھ کمیونٹی بڑے جوش و خروش سے اس ریفرنڈم کی منتظر ہے، خالصتان تحریک کے لیے ریفرنڈم کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں۔ یہ ریفرنڈم بھارت کے لیے پیغام ہےکہ سکھ برادری دنیا میں کہیں بھی ہو آزاد ہے۔
سکھ کمیونٹی دہائیوں پر محیط بھارتی ظلم سے اپنی آزادی کے لیے منتظر ہے، خالصتان تحریک کے لیے ریفرنڈم بھارتی سکھوں کے لیے آزادی کی نوید ثابت ہوگا۔
خالصہ تحریک بھارتی سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی تحریک ہے جو کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کا قتل اس تحریک میں شدت کا باعث بنا، کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملوث پائی گئی۔
یاد رہے کہ خالصہ تحریک بھارتی سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی تحریک ہے، کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کا قتل اس تحریک میں شدت کا باعث بنا، کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملوث پائی گئی۔
واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں، سکھ رہنماؤں کا دوسرے ممالک میں بے گناہ قتل، بھارت کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے؟۔ بھارت غیر ملکی دہشتگردی میں اس سے قبل بھی بارہا ملوث رہا ہے، سکھ ہوں یا مسلمان بھارت میں تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں