صدراستحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان پوری قوم کو باہمی اتحاد اور قومی یکجہتی کاپیغام دیتا ہے۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ 23 مارچ کو قراردادِ پاکستان کی منظوری سے ہی پاکستان کاحصول ممکن ہوا، بحثیت قوم ہمیں اُسی اتحاد، بھائی چارے اوریگانگت کی ضرورت ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں قومی حمیت سے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنا ہو گا، ملک دشمن سازشوں اور دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کاعہد کرنا ہوگا، ہمیں ایک قوم کی طرح مادروطن کی حفاظت کیلئے کردارادا کرناہوگا۔
اپنے بیان انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،ملک کو عظیم تربنانا ہوگا، نئی نسل کو 23 مارچ1940کی تاریخی حیثیت سے آگاہ کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔