لاہورمیں مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا یوم علی کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگیا۔جلوس کی سکیورٹی پر سات ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔جلوس کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے براہ راست مانیٹرنگ بھی کی گئی۔
یوم شہادت حضرت علی کا مرکزی جلوس صبح نو بجے مبارک حویلی سے برآمد ہوا۔جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتاہوا کربلا گامے شاہ پہنچ اختتام پذیرہوگیا۔۔جلوس کے روٹ پر سات ہزار سے زائد اہلکار مختلف شاہراہوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتےرہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا جلوس ختم ہونے کے بعد زائرین کے منتشر ہونے تک سکیورٹی اہلکاراپنے پوائنٹس پرموجود رہیں گے۔ جلوس کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے براہ راست مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔