چین سے اسلام آباد کیلئے براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا، پہلی پرواز ارومچی سے 25 ٹن سے زائد سامان لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئی۔
چین سے اسلام آباد کیلئے پہلی مرتبہ کارگو پروازیں شروع ہوگئیں، ارومچی سے پہلی کارگو پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق کارگو پرواز سے 25 ٹن سے زائد سامان وفاقی دارالحکومت پہنچایا گیا۔
چیف آپریٹنگ افسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چین سے آنیوالی پرواز کا خیرمقدم کیا۔
سی او او ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں چلیں گے، مزید اضافہ بھی ہوگا، کارگو سروس سے دونوں ممالک میں تجارت کو فروغ ملے گا۔