ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح گرنے کا رحجان جاری ہے۔ ایک ماہ سے دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر میں کم ہوتا پانی مسلسل خطرے کی گھنٹی بجارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم اپنے کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ تک آچکا ہے، منگلا ڈیم میں سطح ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے صرف 11 فٹ اوپر رہ گئی، چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 638.15 فٹ ہے، گڈو اور تونسہ بیراجز میں بھی پانی کی سطح مطلوبہ سطح سے کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 900 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 17 ہزار 856 اور اخراج 14 ہزار 972 کیوسک ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 10 ہزار 600 کیوسک ہے، دریائے چناب میں آمد 9 ہزار 500 اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے پر ہی آبی ذخائر کی صورتحال میں بہتری آسکے گی۔