پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ 28روز بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی۔
پاک افغان طور خم بارڈر 28 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئےکھول دیا گیا جس کے بعدمسافروں کی پیدل آمدورفت شروع ہوگئی تاہم ویزا اورپاسپورٹ رکھنے والےمسافروں کو افغانستان آنے اور جانے کی اجازت ہوگی,سرحدی گزرگاہ 26 دن بعد گزشتہ روز تجارت کے لیے کھولی گئی تھی۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہےکہ دو دن پہلےفلیگ میٹنگ میں صرف تجارتی سرگرمیوں اور مریضوں کیلئے کھول دیاگیا تھا،طورخم بارڈر کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً دس ہزارمسافر آمدورفت کرتے ہیں۔
یاد رہےکہ پاک افغان طورخم سرحد کو 27 دن بعدکھولنےکافیصلہ کیاگیا تھا،قبائلی جرگے نےمتنازع تعمیرات بند کرنے اورطورخم تجارتی گزرگاہ کھولنے پراتفاق کیا تھا،افغان جرگہ نے 17 مارچ تک سرحدکھولنے کی مہلت مانگی تھی۔