پاکستان کو جولائی 2024ء سے فروری 2025ء تک مختلف ممالک اور بینکوں سے 4.9 ارب ڈالر مالی معاونت ملی۔
اقتصادی امور ڈویژن نے غیر ملکی امداد اور قرضوں کی رپورٹ جاری کردی، پاکستان کو جولائی سے فروری 4.9 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے جون 19.2 ارب ڈالر بیرونی فنڈنگ کا ہدف ہے، جولائی سے فروری امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے فروری امداد دینے والے ملکوں سے 33 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری فرانس نے سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری چین نے 99 ملین ڈالر، امریکا نے 40 ملین ڈالر فراہم کئے، سعودی عرب نے 12.3 ملین ڈالر فراہم کئے۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے 1.09 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں سے 50 کروڑ ڈالر ملے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کا قرض لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے فروری عالمی بینک نے 89 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا، چین کے بینکوں نے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔