نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
آکلینڈ میں کھیلےجارہےتیسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن نواز نےٹی 20 میں پاکستان کیلئےتیزترین سنچری کاریکارڈ اپنےنام کرلیاہے،اس سےقبل ٹی 20انٹرنیشنل میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ بابراعظم کے پاس تھا۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کیخلاف بہتر کارکردگی پر حسن نواز مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان نے پاور پلے میں ایک وکٹ پر 75 رنزبنائے،پاکستان نےپاورپلےمیں اپنےسب سےبڑے اسکورکاریکارڈ بنالیا،کپتان سلمان آغا نے31 گیندوں پر51 رنزکی ناٹ آؤٹ اننگزکھیلی،نیوزی لینڈکی ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے204 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
مارک چیپ مین نے44 گیندوں پر97 رنز بنائے،حارث رؤف نے 29 رنز دے کر 3 شکار کیے،عباس آفریدی، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں