معروف اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل تلمبہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خانیوال کے علاقے تلمبہ میں فائرنگ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل جاں بحق ہوگئے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کو زخمی حالت میں تلمبہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023
آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مولانا کو کچھ روز سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق سلامت نے تصدیق کی ہے کہ عاصم جمیل کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق سلامت نے تصدیق کی ہے کہ عاصم جمیل کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بھتیجے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عاصم جمیل نے خودکشی کی ہے لیکن پولیس شواہد اور فارنزک رپورٹ مرتب ہونے تک یہ نہیں کہہ سکتی کہ قتل ہے یا خودکشی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کے تعین کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو