رشوت دیکر چھٹیاں لینے والی نرسز کیخلاف محکمہ صحت پنجاب میدان میں آگیا، 15 سے زائد نرسز معطل کردی گئیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں میں نرسز کی غیر حاضری پر ایکشن لے لیا، رشوت دے کر چھٹیاں لینے والی 15 سے زائد نرسز معطل کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف نرسز اسپتالوں سے غیرحاضر پائی گئیں، چند سرکاری نرسز نجی نرسنگ کالجز میں پڑھارہی تھیں جبکہ بیشتر نرسز رشوت دیکر چھٹیوں پر بھی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معطل ہونیوالی 8 نرسز کا تعلق لاہور کے اسپتالوں سے ہے۔