لاہور کے علاقے کاہنہ میں گلی میں کھڑے ہونے پر نواجوان میں معمولی تلخ کلامی جھگڑے کا رخ اختیار کر گئی جس کے نتیجہ میں فائرنگ سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا ۔۔ جہان عبداللہ نامی نوجوان اپنے دوست سبطین کے ساتھ سالگرہ پارٹی سے واپس آرہا تھا گلی میں کھڑے دونوں دوستوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر سبطین نے فائرنگ کردی۔کاہنہ میں ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا۔ مقتول کی عمر 23 سال عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے گلی میں کھڑے نوجوان پر فائرنگ کردی۔مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔
دوسری طرف لاہور کے علاقے چوہنگ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5افراد قتل ہوئے تھے پولیس حکام ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق مقدمہ میں نامزد ایک ملزم کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا ملزم غلام صابر کو پولیس کی اسپیشل ریڈنگ ٹیم نے گرفتار کیا۔مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم مبشر کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چوہنگ میں تین سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کے قتل کی واردات ہوئی تھی واردات کا مقدمہ مقتول شہزاد کی بیوہ کی مدعیت میں دہشت گردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا تھا
پولیس کے مطابق مقتولین ملزمان کے قریبی رشتے دار ہی ہیں مقدمہ میں مبشراورغلام صابر نامی افراد کو نامزد کیا گیا تھادو نامعلوم افراد بھی فائرنگ کرنے والوں میں شامل تھے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو