کراچی میں خسرے کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی،2 ماہ میں 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے،ضلع شرقی کا علاقہ بیماری کی لپیٹ میں ہے،دو ماہ کے دوران پانچ بچےجاں بحق ہوگئےجبکہ ایک سو چالیس بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یکم جنوری سےآٹھ مارچ کےدوران خسرے کےشکارساڑھےپانچ سو بچوں کا سرکاری اسپتالوں میں علاج کیا گیا، سب سےزیادہ متاثرڈسٹرکٹ ایسٹ کےعلاقے ہوئے۔
ڈاکٹروں کےمطابق خسرے کے دو حفاظتی ٹیکےپیدائش کے نو اور پندرہ ماہ بعد لگتے ہیں،لیکن بعض بچے اس سے پہلے ہی بیماری کاشکار ہوکر اسپتال لائےگئے۔
خسرےکی علامات میں تیز بخار،کھانسی، نزلہ،جسم پرسرخ دھبےشامل ہیں،متاثرہ بچے کو دوسروں سے الگ رکھیں اور فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔