پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مشی خان نے اداکار دانش تیمور کے چار شادیوں کے بیان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ مشی خان نے اپنےبیان میں کہا کہ ایک بڑے پلیٹ فارم پر بیٹھ کر ایسی گفتگو کرنا انتہائی نامناسب ہے،آپ کی بڑی فین فاولونگ ہےآپ لوگوں کو ایسی ٹاپکس کے بجائےنوجوانوں کو ایک اچھا درس دینا چاہیے کہ صبر برداشت کیسے کرنا جانوروں کیساتھ کیسا سلوک کرنا، ایسےمضوع کو شریک گفتگو بنایا جائے تاکہ ہماری نئی نسل کی اصلاح ہوسکے۔
View this post on Instagram
اب حال ہی میں عائزہ خان نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس کی میزبانی کے فرائض ان کے شوہر اداکار دانش تیمور اور میزبان رابعہ انعم نبھا رہی تھیں،شو میں دانش تیمور نے کہا کہ چار شادیوں کی اجازت میرے اللہ نے مجھے دی ہے،یہ میرا پیار ہے کہ میں فی الحال کر نہیں رہا۔
خیال رہےکہ عائزہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ ہیں،جن کو نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔