لاہو الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران گزشتہ24گھنٹوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سینکڑوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 51روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران ابتک10540ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر21923کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،21702 صارفین کیخلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے20884درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ بجلی چوروں کو اب تک50291830یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1863832884 روپے ہے،
بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ترجمان کے مطابق رائے ونڈکے علاقے میں1500یونٹس چوری کرنے والے صارف کو 296000روپے،پتوکی کے علاقہ میں کنکشن کو6352یونٹس چوری کرنے پر 286840روپے،شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو4500یونٹس چوری کرنے پر275000روپے اورفیکٹری ایریا کے علاقے میں ایک کنکشن کو242000کی رقم چارج کی گئی ہے
،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 241کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،239بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے142درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ23ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے
، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3انڈسٹریل،1 زرعی،11کمرشل اور226ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو7577848یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت14748864روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔