یمن پر امریکی حملوں کے بعد حوثیوں نے ایک بار پھر امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنایا۔
حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی کاکہنا ہےکہ امریکی جارحیت کا جواب جارحیت سےدیا جائے گا،جب تک اسرائیل کیلئےامریکی حمایت ختم نہیں ہوتی،امریکی تنصیبات ہمارے ہدف ہونگے۔
حوثی رہنما نےکہا کہ غزہ میں انسانیت کےخلاف جرائم بند ہونے تک حوثیوں کے حملے جاری رہیں گے۔سینٹ کام نےیمن میں حوثی اہداف پر امریکی حملوں کی نئی ویڈیو بھی جاری کردی۔