فیڈرل بورڈ آف ریونیو ن افسران کی ترقی کے معاملے پر گریڈ 18 اور 19 کے افسران سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے افسران کی ترقیوں کے معاملے پر گریڈ 18 اور 19 کے افسران سے اثاثوں کی رپورٹ طلب کرلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق افسران کو اثاثوں کی ڈیکلیریشن رپورٹ 7 اپریل تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکلر کے مطابق سرکاری افسران کو 30 جون 2024 تک کے اثاثوں کا ریکارڈ دینا ہوگا۔
ایف بی آر نے گریڈ 18 اور 19 کے افسران سے پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس بھی طلب کی ہیں، محکمانہ سلیکشن بورڈ اجلاس میں افسران کی ترقی پر غور کیا جائے گا۔