پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحد 23 روز سے بند ہے، دو طرفہ تجارت بند ہونے سے دونوں ملکوں کو مجموعی طور پر 66 ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ آج (اتوار کو) 23 ویں روز بھی بند ہے۔ جرگہ ذرائع کے مطابق پاک افغان جرگہ کی دوسری نشست آئندہ 2 روز میں ہونے کا امکان ہے، پاک افغان جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی کا معاہدہ برقرار ہے۔
کسٹم ذرائع کہتے ہیں کہ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے ملک یومیہ اوسطاً 3 میلن ڈالرز کی دو طرفہ تجارت سے محروم ہے، افغانستان سے یومیہ اوسطاً 6۔1 ملین ڈالرز کی امپورٹ جبکہ 4۔1 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 22 روز کے دوران مجموعی طور پر 66 ملین ڈالرز مالیت کی دو طرفہ تجارت نہ ہوسکی۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے یومیہ اوسطاً 10 ہزار افراد افغانستان آمد و رفت کرتے ہیں۔