بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل کی گئی مسافر ٹرین دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل کی گئی ٹرین چمن پہنچنے کے بعد مسافروں کو لیکر واپس کوئٹہ روانہ ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرین تین دن کے بعد آج کوئٹہ سے چمن کے لیے روانہ ہوگئی، چمن سے کوئٹہ کے لیےٹرین پونے دو بجے روانہ ہوگئی۔






















