اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے قرض کے واجب الادا تین کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق سروس کےدوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نےگھر کی تعمیر کیلئےبلاسود قرض لیا تھا، اس مدمیں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی دوران سروس تنخواہ سے کٹوتی بھی ہوتی تھی۔
برطرفی کےوقت سابق جج طارق جہانگیری پرتین کروڑ روپے واجب الادا تھے،دسمبر 2025 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نےجعلی ڈگری کیس میں طارق محمود جہانگیری کو برطرف کرتے وقت قرض واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔





















