صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے نوشکی شاہراہ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقصد شہریوں کو خوفزدہ کرنا اور ترقی کا پہیہ روکنا ہے۔
عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر تخریبی کارروائیوں سے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے، پاک فوج اور سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کی سرکوبی جاری رکھیں گے، معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔