سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں میں 9 خوارج ہلاک کردیئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج مارے گئے جبکہ 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں 37 سالہ حوالدار محمد زاہد اور 26 سپاہی آفتاب علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے، مرنیوالے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآم دہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، متعلقہ علاقوں میں مزید خارجیوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔