پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز پری کوالیفائنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، قومی ٹیم نے فائنل میں انڈونیشیا کو 1-2 سے شکست دی۔
پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز پری کوالیفائنگ ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، فائنل میں قومی ٹیم نے انڈونیشیا کو ایک کے مقابلے میں 2 پوائنٹس سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن ڈبلز میں حمزہ رومان اور ابو بکر طلحہ کی جوڑی نے 6-7، 6-2 اور 7-10 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے گزشتہ روز ویتنام کو 1-2 سے شکست دیکر ڈیوس کپ جونیئرز فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔