وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سےمطمئن،نتیجہ خیزمشاورت آئندہ ہفتے جاری رہےگی ۔
وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نےسما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد مضبوط رہا ہے،ہم نے مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت کی۔
آئی ایم ایف مشن کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا،آئندہ ہفتے کے دوران بھی نتیجہ خیز مشاورت جاری رہے گی ۔
واضح رہےکہ آئی ایم ایف نے پاکستان سےمتعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے,اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ پاکستان کےساتھ 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام پر جائزے کے لیے بات چیت ہوئی،پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔