روس نےکرسک ریجن کے ایک اور علاقے پر قبضےکا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان وزارت دفاع کےمطابق ایک ہفتے میں روسی فوج اٹھائیس علاقوں پرقبضہ کرچکی ہے،حملوں میں یوکرین کو بھاری جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
روسی صدرولادی میرپیوٹن کا کہنا ہےکرسک ریجن میں ہتھیارڈالنےوالوں کو کچھ نہیں کہا جائےگا،دوسری طرف امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کے لیے پراُمید ہیں،اُن کا کہنا ہےماسکو سے بہت اچھی اطلاعات آرہی ہیں،میرا خیال ہے روس یوکرین جنگ پر ڈیل کرلے گا۔