اداکارہ نادیہ حسین کا ایف آئی اے افسر کی جانب سے مبینہ رقم مانگنے پر مبنی وائرل ویڈیو معاملہ پر تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔
ایف آئی اےسائبر کرائم میں درج انکوائری پر تحقیقات کاآغازکردیاگیا،اداکارہ کوموبائل فون اور دیگر شواہد کےساتھ آئندہ ہفتےطلب کئے جانےکاامکان ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں موجودواٹس ایپ پیغامات اور وائس نوٹس کاتجزیہ کیا جائے گا،معاملےپرکارروائی کےلئے عدالت سے متعلقہ احکامات بھی حاصل کر لئےگئے۔