لاہور کے بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ اور شہری پر تشدد کے معاملے میں پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، گارڈ فراہم کرنے والی سیکورٹی کمپنی کیخلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے ۔
فیصل کامران کا کہناتھا کہ ملزمان نے عمران پر تشدد کیا، سر عام فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلایا گیا ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔