سعودی حکومت نے چاند گرہن کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز خسوف کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج رات سال کا آخری چاند گرہن ہوگا۔
حرمین شریفین میں چاند گرہن کے موقع پر آج رات نماز خسوف ادا کی جائے گی، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باجماعت نماز کسوف کا اہتمام ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں امام کعبہ بندر بن عبدالعزیز جبکہ مسجد نبویؐ میں احمد بن طالب بن حمید نماز خسوف کی امامت کریں گے
واضح رہے کہ مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق سورج اور چاند گرہن کے موقع پر نماز کسوف و خسوف ادا کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو