اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان نے ایک سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔
اٹلی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی ایھتلیٹس نے ایک سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیے۔
رپورٹ کے مطابق کراس کنٹری اسکی انگ میں پاکستان نے ایک سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا، مینز ایونٹ میں پاکستان کے منیب الرحمان نے گولڈ جبکہ ویمنز ایونٹ میں روبینہ قربان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
رپورٹ کے مطابق 200 میٹر اسنو شوئنگ میں پاکستان نے کانسی کے 2 تمغے بھی جیت لئے، پاکستان کے علی رضا اور محمد صبور نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔