سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔
ہفتہ 28 اکتوبر کو 21قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں جمعے کے مقابلے میں دو ریال اضافہ ہوا، اور21 قیراط ایک گرام سونا 211.58 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
یہ بھی پڑ ھیں :۔سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی کمی
جمعے کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 209.43 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔اور24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.81 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.66 اور 18 قیراط 181.35 ریال رہی ہے۔
سعودی عرب میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی2,031.17 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,127.90 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,321.43 ریال اور ایک کلوگرام سونا 243,499.01 ریال میں دستیاب رہا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو