قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے کراچی سے لاہور جانے والے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی سے لاہور کی پرواز308کے طیارے کی رات10بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے، 14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کراچی یا لاہور ایئرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔
پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کاانکشاف ہوا، لاہور اے ٹی سی اوکیجانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پرٹائرکی شافٹ کاایک حصہ ملا۔
کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہورایئرپورٹ پرنارمل لینڈنگ اور ٹیکسی کی۔
پی آئی اے کے فلائیٹ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں، ترجمان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کیمطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی چیز کے ٹکرانے کے باعث واقعہ پیش آیا۔