جنگ بندی معاہدے کےسلسلے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان دوحامیں مذاکرات جاری ہیں،عرب ممالک نے غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ امریکا کو پیش کر دیا۔
عرب رہنماؤں نےقطرمیں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف سےملاقات کی،اُن کا کہنا ہے غزہ کی تعمیر نو کیلئے امریکا کے ساتھ مل کرکام کریں گے،ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف اسرائیلی فوج کی درندگی جاری ہے۔
صہیونی فوج کا رات گئےمغربی کنارے پردھاوا،نابلس میں مزارکو آگ لگا دی،واقعے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،جبکہ تین نوجوانوں کوگرفتارکرلیاگیا،غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی فراہمی گیارہ روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی ،علاقے میں خوراک ،دوائیں اور دیگر اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔