انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ مردوں میں بھارت کے شبمن گل کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا، جبکہ خواتین میں آسٹریلوی اسپنر الانا کنگ نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
تفصیلات کے مطابق شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے فروری میں 406 رنز بنا کر آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری جانب، آسٹریلوی اسپنر الانا کنگ پہلی بار آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ منتخب ہوئیں۔ انہوں نے فروری میں ایشیز سیریز کے دوران 9 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔