لاہور میں ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کو کم معاوضہ دیا جائے گا۔ میچ فیس میں 30 ہزار روپے کی کٹوتی کے بعد کرکٹرز کو 40 ہزار کے بجائے 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ بورڈ کے مطابق اس سیزن میں ٹورنامنٹس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میچ فیس میں کمی کرنا پڑی۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 14 مارچ سے شروع ہو رہا ہے، جس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں شرکت کریں گی۔