انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
بیٹرز میں شبمن گِل کا پہلا، بابراعظم کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی کا ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 واں نمبر ہے۔
بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشنا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بدستور 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔