ملٹری کالج جہلم کی عظیم و شان تاریخ کو 100 سال مکمل ہوگئے۔
ملٹری کالج جہلم کی ایک صدی پرمحیط شاندار تاریخ، قیادت، قربانی اور قومی خدمت کی لازوال داستان ہے،ایک صدی سے زائد عرصےسے،ملٹری کالج جہلم نےذہین،بہادر اور محب وطن رہنما پیدا کئے ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
ملٹری کالج جہلم کے 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء، اس عظیم ادارے کی شاندار وراثت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے،ٹکٹ کا اجراء 3 مارچ 2025 کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ، اسلام آباد کے توسط سے کیا گیا
نڈر، محب وطن اور مثالی کردارکےحامل عالمگیرین، ملٹری کالج جہلم کی ایک صدی پرانی درخشاں روایت کا تسلسل ہیں،یہ ادارہ صرف ایک درسگاہ نہیں بلکہ ایک ایسا تربیتی مرکز ہے جہاں سے پاکستان کے کئی عظیم سپوت نکلے ہیں
میجرمحمد اکرم شہید نشانِ حیدرجیسے بہادرسپوتوں نے اس عظیم درسگاہ کا نام روشن کیا ہے،ایک صدی کی شاندار خدمات کے ساتھ، ملٹری کالج جہلم آج بھی قیادت، نظم و ضبط اور قومی خدمت کی علامت ہے۔