پنجاب میں "گڈٹچ، بیڈٹچ" بارے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "گڈٹچ بیڈٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے۔مراسلے کے مطابق بچوں کوذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دیناوقت کی ضرورت ہے، بچوں کواحسن انداز میں مناسب اور نامناسب جسمانی رویہ بارے بتایا جائے، ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گڈٹچ بیڈٹچ بارے آگاہی کوشامل کیاجائے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ والدین اوراساتذہ بچوں کوبتائیں کہ گھر اور باہرنامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیاجائے، جنسی استحصال کاشکاربچےزندگی بھرٹراما میں رہ سکتے ہیں۔
مراسلے کے مطابق بچوں کوسکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنے والوں سے ڈرنانہیں بلکہ انہیں بے نقاب کرناہے، بچوں کے نصاب میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے ماڈیول شامل کرنے کیلئے ماہرین سے مدد لی جائے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق گڈ ٹچ،بیڈ ٹچ بارےآگاہی بچوں کی حفاظت کیلئے مفید احتیاطی اقدام ہے، محکمہ داخلہ چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیورو کے ذریعے بھی"گڈ ٹچ بیڈ ٹچ"بارے آگاہی مہم تیار کررہا ہے۔