وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور استحکام پاکستان پارٹی نے بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اس واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی مذموم کارروائیاں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلانا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور حکومت ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ادارے سینہ سپر ہیں اور کسی بھی ملک دشمن سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی اور یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔