امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین امریکا مذاکرات پرردعمل دیتے ہوئےامید ظاہرکی ہے کہ روس تیس روزہ جنگ بندی پرراضی ہوجائے گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہاسوچ رہا ہوں اس ہفتےصدرپیوٹن سے بات کروں،ٹرمپ نےکہا آنےوالےدنوں میں جنگ بندی کیلئے پرامیدہیں،یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتےہیں،صدر زیلنسکی کو بھی دوبارہ وائٹ ہاؤس مدعو کریں گے۔
یوکرینی صدرزیلنسکی نےتصدیق کی کہ جنگ بندی کی تجویزکااطلاق ہوائی،سمندری اورزمینی کارروائیوں پرہوگا،تیس دن کی جنگ بندی کی تجویزمکمل جنگ بندی کی راہ ہموارکرے گی،روس راضی ہوگیا توعملدر آمد فوری شروع ہوجائے گا۔