انٹرپول نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹےکوحراست میں لے لیا۔
روڈریگو ڈوٹیرٹے کے وارنٹ گرفتاری انسانیت کےخلاف جرائم کے الزامات میں عالمی فوجداری عدالت نے جاری کیے تھے،سابق صدر پرمنشیات فروشوں کو ماورائے عدالت قتل کروانے کا الزام ہے۔
انہوں نےدو ہزار سولہ سےدو ہزار بائیس کےدوران اپنے دورحکومت میں منشیات فروشوں پر سخت کریک ڈاؤن کیا تھا،اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے،ڈوٹرٹے کو ہانگ کانگ سےفلپائن پہنچنے پر حراست میں لیاگیا،ان کی بیٹی سارہ فلپائن کی نائب صدر ہیں۔