سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کی ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی میڈیا کےمطابق جدہ میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان یوکرینی بحران کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال ہوا،سعودی ولی عہد نے یوکرینی بحران کے حل اور امن کے لیے عالمی کوششوں کو سراہا اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں کامیاب بنانے پر زور دیا،یوکرینی صدر نے بھی سعودی عرب اور دیگر ممالک کی امن اور سلامتی کی کوششوں کو سراہا۔
دوسری جانب یوکرینی صدرزیلنسکی نے امریکی صدر سےمعافی مانگ لی،مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ صدر زیلنسکی نے اوول آفس میں بحث پر صدر ٹرمپ کو خط لکھ کر معافی مانگی،معذرت خواہانہ خط صورتحال کی بہتری کے لیے پیشرفت ہے۔